کاروباری

رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ، سٹیٹ بینک

رواں سال جولائی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وطن عزیز کو بھیجی گئی ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے ایک مثبت اشارہ ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وطن سے وابستگی اور مالی تعاون کا مظہر ہے۔

ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 823.7 ملین ڈالر،متحدہ عرب امارات سے 665.2 ملین ڈالر،برطانیہ سے 450.4 ملین ڈالرامریکا سے 269.6 ملین ڈالر ہیں ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان ترسیلات زر میں اس مسلسل اضافے کو کارکنوں کے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کا نتیجہ قرار دیتا ہے جو قانونی ذرائع سے ترسیلات کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button