کھیلوں کی دنیا

بی بی سی نے پاکستان سپر لیگ کو دوسری دلچسپ لیگ قرار دے دیا

بی بی سی اسپورٹس نے پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) کو دوسری سب سے دلچسپ کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں بیٹنگ اور بولنگ کا توازن بہترین ہے، سنسنی خیز مقابلے شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔

پی ایس ایل نے بگ بیش، دی ہنڈریڈ، سی پی ایل اور آئی ایل ٹی 20 جیسی لیگز کو پیچھے چھوڑا ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈیکس میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سرفہرست ہے اور پاکستان سپرلیگ کا دوسرا نمبر ہے۔

جائزے میں کارکردگی اور تفریحی معیار کے متعدد پیمانوں کو مدنظر رکھا گیا، جن میں فی میچ اوسط چوکے اور چھکے، بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ، میچ کے آخری اوور یا گیند پر فیصلہ ہونے کا تناسب، ہوم ایڈوانٹیج کا اثر، وکٹیں لینے کے رجحانات اور پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے بین الاقوامی تجربے (انٹرنیشنل کیپس) کی اوسط شامل تھی۔

بین الاقوامی تجربے کے لحاظ سے پی ایس ایل کی اوسط 351 انٹرنیشنل کیپس رہی، جو سروے میں شامل لیگوں میں دوسرا سب سے زیادہ ہے۔ اس زمرے میں آئی ایل ٹی 20 پہلے نمبر پر رہا، جسے غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ قبولیت سے فائدہ ہوا۔

بی بی سی رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پی ایس ایل سنسنی خیز میچز اور بڑے اسکور فراہم کرتی ہے، لیگ میں مسلسل ہائی اسکورنگ اور سنسنی خیز میچز دیکھنے کو ملتے ہیں اور دنیا بھر کے نامور کرکٹرز اس میں شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button