بااثر شخص کے تشدد کے باعث گھریلو ملازم جاں بحق

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بااثرشخص کے تشددکے باعث گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سکھیکی کے اختر ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقوہ پیش آیا ہے جہاں ایک بااثر شخص کے بیٹے کے تشددکے باعث گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا۔
واقعے میں مبینہ طور پر علاقے کے با اثر شخص کا بیٹا ملوث ہے، واقعے کے خلاف لواحقین کا اسپتال میں احتجاج جاری ہے اور پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مقتول کے ماموں محسن کا کہنا ہے کہ 23 سالہ وسیم کو ظالمانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا، ملزمان اثرو رسوخ استعمال کر کے پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے، ملزمان صلح کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
دوسری جانب سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، وسیم ریاض راہگو سیداں کے سید نجم الحسن شیرازی کے گھر ملازم تھا۔
وسیم نے ایمبولینس میں نزاعی ویڈیو بیان میں کہا کہ تشدد کے بعد مجھے چھت پر پھینکا گیا، میرے بعد بہنوں اور والدین کا خیال رکھنا۔