قومی

کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں اہم پیشرفت

کراچی(8 اگست 2025): فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے پاس گولی ماری گئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے آتشی اسلحے سے دو فائر کئے تھے ایک گولی خواجہ شمس السلام اور ایک گولی دانیال السلام کو لگی تھی ملزم عمران آفریدی رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی، انعام خان، عثمان آفریدی، تقدیر، بہار گل، خستہ گل اور شہریار مفرور ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button