عالمی

50 فیصد امریکی ٹیرف لگنے کے باوجود مودی خاموش، راہول گاندھی شدید برہم

امریکا کی جانب سے مزید ٹیرف عائد کرنے ہر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پُراسرار خاموشی پر شدید برہمی کا اظہار کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارت پر مزید 25 ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، انڈیا پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سخت تنقید کی۔

 

راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا معایشی بلیک میلنگ ہے، یہ ایک غیر منصفانہ تجارتی معاہدے میں بھارت کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے وزیر اعظم نریندر مودی اپنی کمزوری کو بھارتی عوام کے مفادات پر غالب نہ آنے دیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button