قومی

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا مطلع جزوی ابرآلود ہے، آج شہر کا موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش پھر امتحان بن گئی، نیوچٹھہ بختاور کا علاقہ زیرآب آگیا اور نالے بپھر گئے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے تیز ریلے کے باعث برساتی نالے بپھر گئے، جس کے نتیجے میں نیو چٹھہ بختاور سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

نیو چٹھہ بختاور کا علاقہ شدید موسلا دھار بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ گلی نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، نالے کے کنارے غیرقانونی تعمیرات اور نکاسی آب کا ناقص نظام نقصان کی بڑی وجہ بنے۔

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

چک شہزاد اور پارک روڈ کے اطراف میں بھی برساتی نالے اوور فلو ہو گئے، جہاں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونا شروع ہو گئی، جس کے بعد اسپل وے کھول دیے گئے تاکہ اضافی پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button