کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1034 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے ساتھ ہی 100 انڈیکس ایک نئی ریکارڈ سطح یعنی 143,087 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا تھا، جب کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پیر کے کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 142,052 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو اس وقت تک کی بلند ترین سطح تھی۔مارکیٹ میں اس مسلسل بہتری کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، مضبوط اقتصادی اشاریوں، اور پاکستان کے عالمی تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون سے جوڑا جا رہا ہے۔

سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور حکومت کی مالیاتی پالیسیوں نے بھی مارکیٹ کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق موجودہ مثبت رجحان معیشت کی بحالی کی طرف ایک اہم اشارہ ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button