ٹاپ نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا جی ایم سکندر کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نامور سول سرونٹ جی ایم سکندر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حکومت پاکستان کیلئے جی ایم سکندر کی 39 سالہ گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اور انتظامی بالخصوص سماجی شعبوں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔