عالمی

بین الاقوامی برادری دو ریاستی حل کو سپورٹ کرے، سعودی کابینہ

عود ی کابینہ نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی سپورٹ کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس نیوم میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ سے متعلق اعلی سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا اور اسے سراہا جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ طور پر کی۔

کابینہ نے متعدد ملکوں کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے سے متعلق اعلانات کا خیرمقدم کیا۔فرانس، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال، مالٹا اور دیگر ملکوں نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتے ہیں۔

اجلاس نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں پر پھر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کی سپورٹ کریں جو دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے ایک جامع فریم ورک ہے، جس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول، خطے اور اس کےعوام کے مستقبل کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

بین الاقوامی کانفرنس کے اعلامیے میں فلسطینی ریاست کی سپورٹ،علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط اور بین الاقوامی قانون کے احترام کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button