عالمی

ٹرمپ کی ٹیرف میں اضافے کی دھمکی پر بھارت کا جواب سامنے آگیا

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی پر بھارت کا جواب سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کو نشانہ بنانا غیر منصفانہ اور غیر معقول ہے، بھارت قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے گا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارت نے روس سے درآمدات اس وقت شروع کی جب یوکرین تنازع کے بعد روایتی رسد یورپ کی طرف موڑ دی گئی تھیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس وقت ایسی درآمدات پر بھارت کی حوصلہ افزائی کی تھی، امریکا نے عالمی توانائی منڈیوں کو مستحکم بنانے کے لیے بھارت کی حوصلہ افزائی کی۔

بھارتی ترجمان کے مطابق روس سے درآمدات کا مقصد بھارتی صارفین کے لیے توانائی کی قیمتوں کو قابل برداشت بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کو یوکرین میں جاری جنگ اور ہلاکتوں کی پرواہ نہیں وہ روس سے تیل خرید کر بھاری منافع فروخت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنوعات کی امریکا درآمد پر ڈیوٹی میں بڑا اضافہ کیا جائے گا، بھارت نے امریکا سے حاصل رعایتوں کا غلط فائدہ اٹھایا۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی منافع روسی جنگی مشین کو تقویت دے رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button