ٹاپ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف حالیہ بارشوں کے نیتجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم گلگت میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ گورنر و وزیرِ اعلی گلگت بلتستان سے بھی ملاقات کریں گے۔