خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کو پولیس نے گولی مار دی

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کو پولیس نے گولی مار دی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پولیس کی حراست سے فرار خطرناک ڈاکو اسد کیڑا کا پولیس نے اکاؤنٹر کر دیا، ملزم اسد ڈکیتی، راہزنی اور قتل کے 50 مقدمات میں ملوث تھا، ملزم کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر کا اے ایس آئی ساجد محمود اور اہلکار جمعہ کو رات گئے ڈکیتی کیس کے ملزم شوٹر اسد عرف کیڑا کو برآمدگی کے بعد واپس تھانے لے جا رہے تھے کہ ملکھاں والا کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان پولیس وین پر فائرنگ کر کے ملزم اسد کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔
وکیل خواجہ شمس الاسلام پر حملہ کرنے والا ملزم حملے سے پہلے کیا کر رہا تھا؟ کیسے فائرنگ کی؟ نئی فوٹیج
تاہم پولیس ان کا تعاقب کرنے لگی اور اعوان والا پل پر فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اسد اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارا گیا، جب کہ چاروں حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اسد کیڑا سال 2016 سے اب تک ڈکیتی، راہزنی چوری اور دوران ڈکیتی قتل کے پچاس مقدمات میں ملوث تھا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے شہروں میں ریکوری کے عمل کے دوران ملزمان کی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاکت کے کیسز ایک عرصے سے تواتر کے ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں، جس پر اعلیٰ پولیس حکام نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا ہے، نہ ہی اس سلسلے میں کوئی تحقیقات سامنے آئی ہیں۔