ایک جیسی قیمتیں! پنکھے بنانے والی کمپنیوں پر چھاپا

مسابقتی کمیشن نے قیمتیں فکس کرنے کے شبے پر گجرات میں فین مینوفیکچرنگ کمپنیوں پر چھاپہ مارا ہے۔
مسابقتی کمیشن کی جانب سے فین مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کےدفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا اور دفاتر کی سرچ اور انسپیکشن کی گئی۔
چھاپے کے دوران مسابقتی کمیشن کی جانب سے قیمتیں فکس کرنےکے ڈیجیٹل شواہد اور ریکارڈ اکٹھے کئے گئے جب کہ کارٹل بنانے کے ممکنہ ثبوت حاصل کئے گئے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے پنکھوں کی قیمتیں فکس کرنے کے سرکلرز ملے ہیں، پنکھوں کے مختلف برانڈز کی جانب سےایک ہی تاریخ کو قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا، کئی برانڈز نے ماڈلز کی بالکل یکساں قیمتیں مقرر کی گئیں۔
مسابقتی کمیشن نے کہا کہ پنکھوں کی قیمتیں ایک ساتھ تبدیل اور اضافہ کیا جاتا ہے یکساں قیمتوں کے رحجانات مبینہ کارٹیلائزیشن کے شواہد ہیں۔