ٹاپ نیوز

معیشت کیلیے اچھی خبر، خام تیل کے حصول میں امریکا سے معاہدے میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد(1 اگست 2025): خام تیل کے حصول میں امریکا سے معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ریفائنری سرنرجیکو نے براہ راست امریکی خام تیل منگوانے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کی پٹرولیم ریفائنری کمپنی سنرجیکو لمیٹڈ لگ بھگ 10 لاکھ بیرل خام تیل امریکا سے منگوائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خام تیل کی پہلی کھیپ اکتوبر 2025 میں پاکستان آنے کا امکان ہے، امریکی خام تیل وائٹل ٹریڈنگ کے ذریعے طے پایا ہے، وائٹل ٹریڈنگ دنیا کی سب سے بڑی تیل ٹریڈنگ کمپنی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی خام تیل کا گریڈ سعودی خام تیل کے مطابق ہی ہے، امریکی خام تیل کا یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ حصہ تجارتی معاہدے کے بعد طے ہوا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی نے رائٹرز سے گفتگو میں اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا سے تیل کی درآمد کی جارہی ہے، پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری کمپنی سنرجیکولمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں عالمی توانائی کمپنی Vitol سے ایک ملین بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی۔

اسامہ قریشی کے مطابق، ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان کی وزارت خزانہ اور وزارت پیٹرولیم نے مقامی ریفائنریوں کو امریکی خام تیل درآمد کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔
واضح رہے کہ یہ معاہدہ کئی ماہ کی بات چیت کے بعد طے پایا ہے، جس کا آغاز اپریل میں اس وقت ہوا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان پر تجارتی ٹیرف میں 10 فیصد کمی کردی ہے، امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر 29 کی بجائے 19 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ بھارت پر 25 فیصد، اسرائیل پر 15 فیصد اور جاپان پر بھی 15 فیصد امریکی ٹیرف عائد ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button