کھیلوں کی دنیا
انگلینڈ کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچویں ٹیسٹ کے پہلے روز فاسٹ بولر کرس ووکس فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس اوول میں بھارت کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔
بھارتی اننگز کے 57ویں اوور کے دوران باؤنڈری رکونے کی کوشش کرتے ہوئے کرس ووکس کو کندھے کی انجری ہوئی، ووکس نے مڈ آف سے کرون نائر کی آف ڈرائیور روکنے کے لیے دوڑ لگائی اور باؤنڈری روکنے کی کوشش میں ڈائیو لگاتے وقت انجری کا شکار ہوئے۔
ووکس تکلیف میں نطر آئے اور گیند کو واپس کرنے کے لیے اٹھ بھی نہ سکے۔
بعدازاں انگلینڈ کے فزیو کا رکن میدان میں ان کی مدد کے لیے پہنچا اور تھوڑی دیر بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔
واضح رہے کہ کرس ووکس نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹ حاصل کی۔