سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو سزا سنا دی گئی، عہدے سے ہٹانے کا حکم

کراچی : صوبائی محتسب اعلیٰ نے سی ایس او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو سزا سنادی۔
صوبائی محتسب اعلیٰ نے سی ایس او مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے ای پر الزام ثابت ہوتاہے ، وہ ایک ماہ جرمانےکی رقم اداکریں۔
،صوبائی محتسب اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مونس علوی کے خلاف سابق چیف مارکیٹنگ مہرین زہرہ نے شکایت درج کرائی تھی، انھوں نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کوہراساں ،ذہنی اذیت دی۔
صوبائی محتسب اعلیٰ نے مزید کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ کو 2019 میں کے الیکٹرک نےکنسلٹنسی کیلئےکام پر رکھا تھا۔