ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغز وفد سے ملاقات، پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تجارت، توانائی اور عوامی تبادلوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخطوں کو سراہا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کرغزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف (Edil Baisalov) کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی ) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورہ پر ہے جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے مابین تعاون میں پیشرفت اورآئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئےوفد کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہتے ہوئے انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی موثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔ عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی جی سی سے دونوں ممالک کے مابین تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کے عوام کے مفاد میں مل کر کام کرنے اور مضبوط تعلقات کے فروغ کےلئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button