قومی

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا

محکمہ موسمیات نے آج سے پھر تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی اور سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ مون سون ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں اور آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

بلوچستان میں بھی اکتیس جولائی تک بارش کا پیش گوئی ہے جب کہ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے رین الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پید ا ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

چترال، بونی اورریشن کے علاقوں میں بارش اورگلیشئرزپگھلنے سے دریائے چترال کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

حالیہ بارشوں کے بعد دریا بپھر چکے ہیں اور صورتحال یہ ہے کہ دریائے چناب میں طغیانی سے جھنگ میں کئی دیہات زیر آب آگئے۔

سیلابی ریلہ آبادیوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث وسیع رقبے پر فصلیں ڈوب گئیں، سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔

روجھان کے مقام پر دریائے سندھ کا پانی درجنوں بستیوں میں داخل ہوگیا، جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوگئی جبکہ ہزاروں مکانات اور راستے ختم ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button