قومی
گورنر فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اور معروف سماجی شخصیت حکیم خان وزیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن اور معروف سماجی شخصیت حکیم خان وزیر کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکیم خان وزیر نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وفاقی محکمہ جات سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔