قومی
کراچی کا مطلع جزوی ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

شہر قائد میں آج دھوپ کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم مرطوب اور دھوپ کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہے تاہم رفتار کم ہونے سے حبس کی کیفیت ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بھی کراچی کا مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا تاہم صبح و رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
موسم سے متعلق خبریں
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تایم شہر میں رواں ہفتے تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔