قومی

نوشہرو فیروز: مسلح افراد کی سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیو کے گھر پر فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیو کے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیو نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سول جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گاؤں دڑے والا بوھیا میں علی الصبح پیش آیا جس کے فوراً بعد ایس ایس پی روحل کھوسو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر کے گھر کفن پھینکنے کے بعد فائرنگ

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بوھیا اور کھوسہ برادری میں دشمنی کے سبب پیش آیا، دونوں برادریوں میں دشمنی کے نتیجے میں پہلے بھی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل اسلحہ تاجر مشتاق بوھیو کی دکان پرواردات کی گئی تھی، دونوں برادریوں میں دشمنی کے باعث فارم ہاؤس پر حملے کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، کچھ روز قبل دو ڈاکوؤں اقبال کھوسہ اور منور خاصخیلی نے دھمکی آمیز ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button