فلپائن، سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک ، 7لاپتہ

فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ شنہوا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نےرپورٹ میں بتایا کہ فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک اور 7لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
این ڈی آر آر ایم سی کے مطابق، ملک بھر میں 14 لاکھ 60 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں۔آفس آف سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ 88 شہروں اور قصبوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی ردعمل کو تیز اور ضروری وسائل تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
اگرچہ طوفان ویفا، فرانسسکو اور کو-مے فلپائن سے گزر چکے ہیں لیکن ریاستی موسمیاتی ادارے نے ہفتے کو خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں لوزون جزیرے کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے۔