کاروباری

بی وائی ڈی نے پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ شارک 6 متعارف کروا دی

پاکستان میگا موٹر کمپنی (MMC)نے ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ BYD Shark 6 متعارف کرا دی ہے۔

یہ گاڑی پاکستان کی مارکیٹ میں متعارف ہونے والی سب سے بڑی، تیز ترین اور طاقتور خصوصیات کی حاملPHEV (پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) ہے جو مقامی آٹو انڈسٹری میں نئی جہت متعارف کرا رہی ہے۔

اس گاڑی کے استعمال کے دوران اپنے الیکٹرک-فرسٹ ڈیزائن کی بدولت ٹیل پائپ سے کاربن کے اخراج میں 62 فیصد تک کمی (بحوالہ: یو ایس انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (USEPA)) لائی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ گاڑی حیران کن طور پر 50 کلومیٹر فی لیٹر تک کی فیول ایوریج دیتی ہے (مشترکہ فیول کا استعمال۔ SOC 25%-100% (کلومیٹرفی لیٹر)) جو اسے ماحولیاتی پائیداری اور معاشی کفایت شعاری دونوں اعتبار سے ایک شاندار انتخاب بناتی ہے۔

بی وائی ڈی کی Shark 6 گاڑی مختلف زمینی حالات جیسے مٹی، برف اور ریت کے لیے الگ الگ سطح پر سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کاCell-to-Chassisبیٹری سسٹم سخت راستوں پر حفاظت یقینی بناتا ہے، جبکہ اسکا مضبوط سسپنشن نظام ہر سفر کو آرام دہ بناتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں Vehicle-to-Load (V2L) فیچر بھی ہے، جس سے گاڑی ایک موبائل پاور اسٹیشن بن جاتی ہے اور پھر اسے کیمپنگ ٹرپس، ہنگامی صورتحال یا کسی ٹول کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کی قیمت 19.95 ملین روپے ہے، اور یہ جلد ہی ملک بھر کے شورومز پر بھی ٹیسٹ ڈرائیوز کے لئے دستیاب ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button