قومی

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ، ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہفتہ کوترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد کرلی ۔

لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد کر لی۔نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔داتا دربار مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button