کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا

انگلینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے جو روٹ نے 150 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اس شاندار اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے سابق لیجنڈری بیٹر رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رکی پونٹنگ نے اپنے 168 ٹیسٹ میچز میں 13,378 رنز بنائے تھے جب کہ جو روٹ نے صرف 157 ٹیسٹ میچوں میں یہ سنگ میل عبور کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ 34 سالہ جو روٹ اب تک 13,409 رنز بنا چکے ہیں جن میں 38 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی شاندار فارم، تکنیک اور مستقل مزاجی نے انہیں دنیا کے عظیم ترین ٹیسٹ بیٹرز کی صف میں شامل کر دیا ہے۔ اب جو روٹ سے آگے صرف بھارت کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر موجود ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 15,921 ٹیسٹ رنز اسکور کیے ہیں۔ اگر روٹ کی فارم ایسی ہی برقرار رہی تو وہ مستقبل میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button