قومی

اسلام آباد : برساتی ریلے میں بہہ جانے والے گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا

سلام آباد : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی ریلے میں بہہ جانے والے گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا تاہم باپ بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام اباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیس فائو میں کار سمیت باپ بیٹی کے برساتی ریلے میں بہ جانے کے معاملے پرریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باپ بیٹی اور کار کی تلاش شروع کی۔

کشتیوں غوطہ خوروں اور جدید الات کی مدد سے اپریشن کا اج پھر اغاز کیا گیا، آپریشن جی ٹی روڈ سوا پل سے شروع کیا گیا، تو سواں پل کے قریب دریا کے پاس گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا۔

ریسکیواہلکار دو روز سے کشتیوں، غوطہ خوروں اورجدید آلات کی مددسےلاپتا والد اوربیٹی کوڈھونڈرہےہیں۔

ریسکیوحکام نے بتایا دریائے سواں میں پانی میں بہاؤمیں کمی کے باعث آپریشن بڑے پیمانے پر جاری رکھا جائےگا، زیرزمین نالوں اورپانی کی دیگر گزرگاہوں پربھی آپریشن کررہے ہیں، امید ہےگاڑی اوراُس میں سوارافراد تک جلد پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے 22 جولائی کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز فائیو میں کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر گھر سے نکلے تھے کہ سوسائٹی کے برساتی نالے میں کار بند ہونے کے باعث پانی میں بہہ گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button