قومی

شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاح اور مسافر ریسکیو کر لیے گئے

گلگت: ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر پھنسے تمام سیاح اور مسافر ریسکیو کر لیے گئے۔

ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ 250 کے قریب سیاح محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے ہیں جو شاہراہ بابوسر پر پھنسے ہوئے تھے، جب کہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15 افراد لاپتا ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر سرچ آپریشن لاپتا افراد کی تلاش تک جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں مقامی رضاکار، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج شریک رہی

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق چلاس میں سیاحوں کے لیے مفت رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے، جب کہ مقامی آبادی کے نقصانات کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے آپریشن روک کر صبح پھر سے آغاز کر دیا جاتا ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق فوٹیج میں نظر آنے والی گاڑیوں کے تمام سیاح محفوظ ہیں، ضلع استور کے علاقے بولن میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی، سیلابی ریلوں سے ضلع استور میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی، دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے، دیامر تھور میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع غذر میں بھی ریلیف سرگرمیوں میں انتظامیہ مصروف ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button