کھیلوں کی دنیا
آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں کرانے پر غور

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کو 2 درجوں میں کرانے پر غور کررہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے 2 ڈویژن کی ٹیسٹ کرکٹ پر اسٹڈی کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈویژن 1 اور ڈویژن 2 میں 6،6 ٹیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے، ورکنگ گروپ اس سال کے آخر تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو رپورٹ پیش کرے گا۔
ابتدائی تجویز کے مطابق رینکنگ کی ٹاپ 6 اور نچلی 6 ٹیمیں علیحدہ علیحدہ ڈویژن میں کھیلیں گی۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ تجاویز منظور ہونے کی صورت میں 2027 کے سائیکل میں اس کو نافذ کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ڈویژن میں ٹیموں کے پرموشن اور ریلیگشن کے معاملے پر چیلنج کا سامنا ہے۔