قومی

پاکستان کا کالعدم بی ایل اے کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینےکا مطالبہ

پاکستان نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بھی دہشت گرد قرار دینےکا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران ایبےگیٹ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ شریف اللہ کی گرفتاری کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست ہے اور عالمی امن کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے پہلگام واقعے سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات تاحال نامکمل ہیں، یہ واقعہ عالمی سطح پرتسلیم شدہ متنازع خطے میں پیش آیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے پہلگام واقعے کو لشکر طیبہ جیسے کالعدم گروہ سے جوڑنے کی بھارتی کوشش کو زمینی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئےکہاکہ بھارت ایسے معاملات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کےلیے استعمال کرتا ہے اور بھارت کے یہ پروپیگنڈے انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کو مؤثر طور پر ختم کیا اور قیادت کوگرفتار کرکے مقدمات چلائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کہ دہشتگردی کےخلاف غیرجانبدار اور اجتماعی کوششیں کی جائیں اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بھی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button