قومی

ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان کے بارے میں گفتگو ہوئی یا نہیں؟ محسن نقوی کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خاں کے بارے میں گفتگو ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سوال پر ردعمل آگیا۔

جمعہ کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

اس دوران صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیاکہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں گفتگو ہوئی یا نہیں؟

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دورۂ امریکا سے متعلق حلف کے پابند ہیں ، وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

اس کے علاوہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے کی خبر پر کسی کو تو بولنا تھا ، صحافی نے دو لفظ میں معافی مانگ لینی تھی مگر غلط خبر پر ناقابلِ تلافی نقصان ہوچکا ہوتا ۔اللہ تعالٰی صدر آصف زرداری کو زندگی،صحت دیں وہ عہدہ صدارت کی مدت پوری کریں گے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کیلدی کردار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی تھی جس میں تجارت اور توانائی سمیت ایران اسرائیل تنازع پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button