عالمی

شام میں لڑنیوالے مختلف فریقین نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے: امریکی وزیرخارجہ کا اعلان

واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں لڑنے والے مختلف فریقین نےجھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام میں لڑنے والے مختلف گروپوں سے رابطہ کیا ہے ، ہم نے مخصوص اقدامات پراتفاق کیا ہے ۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے مطابق یہ اقدامات آج رات شام میں خوفناک صورتحال کو ختم کردیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شامی فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

بعد ازاں شام نے بھی اعلان کیا کہ اس کی فوج نے شہر سویدا سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل کے دارالحکومت دمشق پر متعدد فضائی حملوں اور امریکا کی جانب سے فوجی انخلا کے مطالبے کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے شامی دارالحکومت پر شدید فضائی حملوں میں شامی وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب بھی فضائی حملے کیے گئے۔اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ دروز قبائل پر حملہ آور شامی فوج فوری طور پر سویدا سے نکل جائے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button