قومی

نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر مملکت برائے آئی ٹی کی کوریا کے ناظم الامور سے ملاقات میں گفتگو

وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے کوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے ملاقات کی۔بدھ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ڈیجیٹل دنیا کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کے لئے بھرپور سرمایہ کاری کر رہے ہیں،ڈیجیٹل پاکستان وژن وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پرکوریا کے ناظم الامور پارک جے لارک نے بتایا کہ کوریا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک ڈیجیٹل شراکت داری کا خواہاں ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button