کھیلوں کی دنیا

سوئس اوپن ٹینس ، سٹانسلاس واورینکا کا مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا

سوئٹزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی سٹانسلاس واورینکا اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ قازقستان کے 24سالہ ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 40 سالہ سوئٹزرلینڈ کے ٹینس کھلاڑی سٹانسلاس واورینکا کو شکست دی۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔قازقستان کے الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکو نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹینس سٹار سٹانسلاس واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 2-6 سے شکست د ے نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔قازقستان کے الیگزینڈر الیگزینڈرووچ شیوچینکوکا دوسرے رائونڈ میچ میں ہم وطن ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک سے مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button