عالمی
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں سے تباہی، ہلاکتیں 106 ہوگئیں

بھارت: ریاست ہماچل پردیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے جاری ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق 20 جون سے 15 جولائی کے دوران ہونے والی بارشوں سے 106 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے 62 افراد کی اموات لینڈسلائیڈنگ، سیلاب، کلاؤڈ برسٹ، ڈوبنے اور کرنٹ لگنے سے ہوئی جب کہ اسی دوران مزید 44 افراد سڑک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔