عالمی

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ نے واضح کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے ، شرح 10 فی صد کے قریب ہو گی ۔ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے ، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی۔ ان کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اُسے 100 فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

اس کےعلاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کہاکہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کئی مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، مگر اسرائیل کے اچانک حملوں نے ان مذاکرات کو روک دیا تھا۔

جنگ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک نے بات چیت کی بحالی کا عندیہ دیا ہے، لیکن ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button