قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال میدانوں کی نیلامی روک دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ اور فٹبال کے 10، 10 میدانوں کی نیلامی روک دی۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کھیل کے میدان شہریوں کےلیے ہیں، سی ڈی اے بھاری رقم پرنیلام نہیں کرسکتا۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردارمہتاب کی درخواست پرحکم امتناع جاری کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے کھیل کے میدان 50، 50 لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button