کاروباری
پی ایس ایکس میں ریکارڈ بزنس کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار سے اوپر جا پہنچا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار رہا اور انڈیکس 2202 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار 502 پر بند ہوا۔
آج منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس نئی بلندی پر جا پہنچا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1225 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 727 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جو ایک نئی ریکارڈ سطح ہے۔