کھیلوں کی دنیا

ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

راؤنڈ آف 22 میں آصف نے ویلز کے ٹونی مورگن کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔ آصف کی کامیابی کا اسکور چوہتر ۔ دس ، ایک سو چھ ۔ صفر اور نواسی ۔ گیارہ رہا۔

محمد آصف نے دوسرے فریم میں 90 اور تیسرے فریم میں 61 کی بریک کھیلی۔ محمد آصف اپنا پری کوارٹر فائنل میچ آج شام کھیلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے دوسرے پلیئر شاہد آفتاب کو پری کوارٹر فائنل میں بحرین کے کھلاڑی نے شکست دے دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button