کھیلوں کی دنیا

مچل اسٹارک کی ویسٹ انڈیز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 78 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

کنگسٹن: آسٹریلیا نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی تباہ کن اور ریکارڈ ساز بولنگ اسپیل کی بدولت میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں 176 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کنگسٹن میں کھیلا گیا جہاں میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 204 رنز کی ضرورت تھی۔

ایسے میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے اپنے کیریئر کا بہترین اسپیل ڈال کر ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں فتح دلوادی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button