قومی
پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔
پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، عثمان علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن شیئر کردیا۔
ذرائع کے مطابق ان ارکان پر 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔