نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو اتوار کی رات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چونکہ پاکستان جولائی کے مہینے میں سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی جانب سے اپنی صدارتی مدت کے دوران منعقد کی جانے والی اہم تقاریب پر بھی روشنی ڈالی۔ دونوں رہنمائوں نے اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کو اپنے فرائض کی موثر انجام دہی میں مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔