عالمی

غزہ: پانی کے انتظار میں کھڑے بچوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 6 بچے شہید، متعدد زخمی

غزہ: وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں پانی بھرنے کے لیے جمع ہونے والے بچوں پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 بچوں سمیت 8 افراد شہید اور کم از کم 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ا یجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ کی جانب سے اس علاقے میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے میزائل اپنے ہدف سے دور گرا۔

اسرائیلی فوج نے ’شہریوں کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں ایندھن کی کمی کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹس بند ہیں جس کے باعث محصور پٹی میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 58 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button