کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈزٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل،بھارت کو فتح کیلئے مزید135رنزاور انگلینڈ کو 6وکٹیں درکار

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کرکٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں جاری میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت کو فتح کے لیے 135 رنز جبکہ انگلینڈ کو کامیابی کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔ بھارت نے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے تھے۔

کے ایل راہول 33 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ یشسوی جیسوال صفر، کرن نائیر 14، شبمن گل 6 اور اکاش دیپ 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ برینڈن کارس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوفرا آرچر اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جو روٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

جبکہ کپتان بین سٹوکس 33، ہیری بروک 23 ، زیک کرولی 22، بین ڈکٹ 12، اولی پوپ 4، جیمی سمتھ 8 اور کرس ووکس 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کا آخری دن دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور شائقین کرکٹ ایک سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button