کھیلوں کی دنیا

بھارت کا کرکٹ کے بعد ہاکی پر بھی وار، آر ایس ایس کی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلی دھمکیاں

بھارت میں مودی سرکاری کی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔ کرکٹ کے بعد اب انتہا پسند تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھی کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔

آر ایس ایس کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگاکر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کا دھمکایا جارہا ہے جس کے بعد پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے سکیورٹی خدشے کے پیش نظر ایشیا کپ بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپئینز کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں پاکستان ٹیم کو مکمل سکیورٹی نہیں دی جا سکتی تو ایونٹ کو کسی اور ملک منتقل کیا جائے۔

ادھر چیئر مین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ بھارت میں ہونا ہے تاہم حکومت سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ اگر اطمینان نہ ہوا تو پاکستان ٹیم کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے آپریشن سندور میں بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، ویسے ہی پاکستان ہاکی ٹیم کی خواہش ہے کہ وہ بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے بھارت کے شہر راجگیر میں شروع ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button