میں خفیہ ملاقات نہیں کرتا، بغیر تحقیق الزام لگانا گناہ ہے:علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں کرتا، فلاسفر بیٹھ کر تصویر پر تہمت لگاتے ہیں، بغیر تحقیق الزام لگانا گناہ ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک کافی وقت سے شروع ہے، اب دوبارہ تحریک چلانےکا فیصلہ کیا ہے، دو دن میں پتا چل جائےگا کہ کیا تحریک ہوگی، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے پھر مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے فی الحال احتجاج کے لیےکسی جگہ کا نہیں بتایا، جگہ کا لائحہ عمل ہم بتائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی نہیں اور نہ ہی روزگار ہے، دیکھ کر دکھ ہوتا ہےکہ قوم کس طرف جارہی ہے۔