عالمی

حوثیوں نے اسرائیل جانے والے ایک اور بحری جہاز کو ڈبونے کی ویڈیو جاری کردی

صنعا: یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کی جانب جانے والے ایک اور بحری جہاز پر بحیرہ احمر میں حملہ کرنے اور اسے ڈبونے کی ویڈیو جاری کردی۔

حوثیوں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحری جہاز ’ایٹرنٹی سی‘ پر بیلسٹک اور کروز میزائل داغے گئے جن سے بحری کو شدید نقصان پہنچا اور بعد ازاں بحری جہاز مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں ایک یونانی کمپنی کی جانب سے آپریٹ کیے جانے والے لائبیریا کے پرچم بردار بحری جہاز ’ایٹرنٹی سی‘ کو ڈبو دیا ہے۔

یہ رواں ہفتے حوثیوں کی جانب سے بحری جہاز پر حملے اور اسے ڈبونے کا دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں ’میجک سیز‘ نامی بحری جہاز کو ڈبونے کے ویڈیو جاری کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس حملے میں جہاز کے عملے کے 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6 کو بچا لیا گیا تاہم 15 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

اپنے بیان میں یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ جہاز پر حملہ ایک بغیر پائلٹ کشتی اور 6 کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جہاز مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ام الرشراش (ایلات) بندرگاہ کی جانب جارہا تھا جو اسرائیلی بندرگاہوں میں آمد و رفت پر حوثیوں کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button