قومی

عمران خان کا مذاکرات سے انکار، پرویز الٰہی نے مفاہمت کا راستہ بہتر قرار دے دیا

لاہور: تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پارٹی کے لیے مفاہمت کو بہتر قرار دے دیا۔

چوہدی پرویز الٰہی آج جنگلات اراضی ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟ پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تاہم بہتر مفاہمت ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے، بہتری کی امید رکھنی چاہیے، پی ٹی آئی قیادت نے تو مذاکرات کا خط بھی لکھا جس پر پیشرفت نہیں ہوئی، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

صحافیوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے صدر زرداری کو ہٹائے جانے کی باتوں اور 27 ویں ترمیم سے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو میں نے صرف آپ سے ہی سنا ہے۔

واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button