ٹاپ نیوز

افغان فضائی حدود نظر انداز، وزیراعظم دورہ آذربائیجان مکمل کرکے لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 2 روزہ دورہ آذربائیجان پر جاتے اور وطن واپس آتے ہوئے افغانستان کی فضائی حدود کو نظر انداز کرکے طویل راستہ اختیار کیا۔

شہباز شریف خصوصی طیارے میں رات گئے لاہور پہنچے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے روانہ ہوکر تاجکستان ترکمنستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے باکو پہنچا۔

جمعہ کو وزیراعظم باکو سے آذربائیجان کے شہر فضولی پہنچے اور رات کو وطن واپس روانہ ہوئے۔

خصوصی طیارے نے کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن کو نظر انداز کیا اور گزشتہ روز کے روٹ سے واپس آیا۔ افغانستان کی فضائی حدود نظر انداز کرنے سے طیارے کو طویل فضائی راستہ اختیار کرنا پڑا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button