اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور آج کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔
ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 262 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ31 ہزار 949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس 6 دن میں مجموعی طور پر 9 ہزار 902 پوائنٹس بڑھا ہے۔ انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار 129 بنائی جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے بڑھ کر 15 ہزار 910 ارب روپے ہوگئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 روز میں ایک ہزار 114 ارب روپے بڑھی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز بھی کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ30 ہزار 686 کی سطح پر بند ہوا تھا۔