عالمی
ٹرمپ اور روسی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں صدر پیوٹن نے ایران کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین کا تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔
کریملن کے مطابق روسی صدر نے ٹرمپ سے کہا کہ بات چیت کے ذریعے یوکرین تنازع کے حل کی تلاش جاری رکھیں گے۔ روس یوکرین میں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔